ملکی تعمیر و ترقی میں مدارس کا کردار

 Madrassas Islamia

Madrassas Islamia

چمن ملکی تعمیر و ترقی میں مدارس اسلامیہ کا کردار انتہائی اہم ہے حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح غیر ملکی اشاروں پر مدارس کے خلاف کارروائی سے گریز کرے یہ دینی مدارس حقیقت میں اسلام کے قلعے ہیں اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو کروڑوں اسلامیانِ پاکستان دفاعِ اسلام کے لئے میدانِ عمل میں آئیں گے۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء حافظ محمد صدیق مدنینے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل کرنے کے بجائے حکمران غیروں کی زبان بول رہے ہیں۔ جب کہ موجودہ دور میں وطن عزیز انتہائی نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ ملک میں ہر طرف کرپشن، لوٹ مار، چور بازاری اور مہنگائی کا راج ہے۔ دوسری جانب دہشتگرد ڈرون حملوں اور بم دھماکوں میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت اور ڈرون حملوں میں ہماری آزادی اور خود مختاری پر سوالیہ نشان لگا رکھا ہے جو ہمارے حکمرانوں کی بزدلی اور نااہلی ہے۔

Muslims

Muslims

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی کے باعث اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے رہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی شیخ الحدیث مولانا مفتی زرولی خان، مولانا تنویر الحق تھانوی، الحاج قاری عبدالمنان نقشبندی ودیگر نے کہا کہ مدارس میں امن ومحبت، اخوت اور بھائی چارے کی تعلیم دی جاتی ہے جو ان طلباء کو عملی زندگی میں مکمل انسان بنا کر معاشرے کا کار آمد شہری بناتی ہیں۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو موجودہ بدترین صورتِ حال سے صرف و صرف اسلامی نظام ہی نکال سکتا ہے۔ حکمران فوری طور پر ملک میں نفاذِ نظامِ خلافت راشدہ کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا خلافتِ راشدہ کا نظام وہی لا سکتے ہیں جو خلفائے راشدین کے حقیقی وارث ہیں۔ جو خود اپنی زندگی شرعی اصولوں کے مطابق گزارتے ہیں اور اپنے طلباء کو اس کی تعلیم دیتے ہیں۔ اسلام کے بنیادی اصولوں کے ناواقف لوگوں کی زبان پر خلافت راشدہ کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

انہوں نے مزید میں کہا کہ ملک کو اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے اور بیرونی مداخلت کے خاتمے کے لئے دفاعِ پاکستان کونسل میدانِ عمل میں آچکی ہے اور بالآخر ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی مملکت بنا کر دم لے گی۔

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

تحریر : محمد صدیق مدنی