ملکی ترقی کے لئے دس سال چاہئیں: مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دلی (جیوڈیسک) متوقع پردھان منتری نریندر مودی نے ابھی عہدے کا حلف بھی نہیں اٹھایا لیکن انہیں اگلی بار بھی اپنی ہی سرکار لانے کی چنتا ہو گئی۔۔ کہتے ہیں ملکی ترقی کے لئے زیادہ نہیں صرف دس سال چاہئیں۔

ایک دو نہیں پورے دس سال۔۔۔ لوک سبھا الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مودی نے کر دیا آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ۔۔۔ احمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ممکنہ وزیراعظم نے ترقی کے سفر میں ہر شہری کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم دہرایا۔۔ بولے اکیسویں صدی کو بھارت کی صدی بنا کر دکھائیں گے۔۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارتی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی کاموں کے نام پر پہلی بار ووٹ ملے ہیں ۔۔۔ وہ اپنے ووٹرز کو مایوس نہیں کریں گے۔۔

بی جے پی کی فتح پر ملک بھر میں مودی کی جے جے ہورہی ہے۔۔۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور کارکن خوشی سے نہال ہیں۔۔۔ اور ایک دوسرے کو رنگوں میں نہلا کر جشن منا رہے ہیں۔۔

نریندر مودی نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔۔۔ جہاںٕ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس قیادت سے حکومت سازی کے معاملے پر اہم بیٹھک لگائیں گے۔