کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں پولیو کے خلاف مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔
سندھ میں 8 اگست تک 5 سال سےکم عمر کے 74 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور بلوچستان کے 16 اضلاع میں بھی آج انسدادپولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 5 روز میں 16 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو مہم کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، جعفر آباد اور نصیرآباد میں چلائی جائےگی جب کہ لورالائی، خضدار، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ سیف اللہ میں بھی پولیو مہم چلائی جائے گی۔