ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، آج بھی بادل برس برسیں گے

Rain Weather Pleasant

Rain Weather Pleasant

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل کشمیر، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بادل مزید برس سکتے ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں نے مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کی نوید سنائی ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے جس کے باعث موسم قدرے گرم ہے۔

تاہم دن بھر ہوا چلنے سے موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے جبکہ شہر کے کچھ حصوں میں کہیں کہیں ہلکے بادل بھی چھا سکتے ہیں۔ شہر قائد کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور زیریں سندھ میں بارش کا سلسلہ مزید دو سے تین دن جاری رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں مزید چار سے پانچ روز باران رحمت ہو سکتی ہے۔

کوئٹہ اور گرد و نواح میں آسمان پر سرمئی بادلوں نے سائبان تان رکھا ہے، کوئٹہ میں آج جبکہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران قلات، نصیرآباد اور ژوب ڈویژن میں تیز بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دی ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کشمیر، خیبر پختونخواہ، کوئٹہ، قلات، مکران ڈویژن، زیریں فاٹا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بادل مزید برس سکتے ہیں۔