ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی سبی اور سکھر میں پڑی۔ جہاں درجہ حرارت بیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نور پور تھل، روہڑی اور رحیم یار خان بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر اگلے چوبیس گھنٹے بھی برقرار رہے گی تاہم مالاکنڈ، بنوں ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔