ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کئی کئی گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا

اٹک : نئے سال کی آمد، نیا سال کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کئی کئی گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا سال کے ابتدائی چند ہی دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کادورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک بڑھا دینے سے کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

گزشتہ عام انتخابات میں ووٹ کے حصول کی خاطر عوام کو سبز باغ دیکھانے والے حکمران آج غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

حکومت وقت مسلم لیگ(ن) کے بر سر اقتدار آنے سے لوڈ شیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ کر دینا پی پی پی کے دور کو بھی بھلا دیتا ہے، سردی کی شدت میں بھی شہریوں کو بجلی جیسی نعمت سے 18 سے 20 گھنٹے تک محروم رکھنے سے، آنے والی گرمی میں جہاں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گا تو اس وقت تو بجلی محض چند منٹوں کے لیے دی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں پر براجمان حکمرانوں کو شہریوں کی سہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہیں۔