بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح ضلع بھر کے مختلف شہریوں میں مجلس وحدت مسلسمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنے دیئے گئے، بدین شہر میں مرکزی دھرنا ڈی سی چوک پر دیا گیا جہاں پر بدین حیدرآباد اور بدین کراچی روڈ بند کریا گیا، مطالبات کے حل تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رہنماءعلامہ راجا ناصر عباس کے حکم پر ضلع بدین کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور دھرنے دیئے گئے ، بدین شہر میں ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا جہاں پر بدین سے کراچی اور حیدرآباد جانے والے راستے کو بند کریا گیا۔
دھرنے میں شریک رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری پر آنج آ رہی ہے، عزاداری کو محدود کیا جا رہاہے ، پاکستان کی دھرتی امن کی دھرتی ہے، اس امن کی دھرتی سے دھشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے، جب تک ہمارے جسم میں لہو ہے ہم احتجاج کر تے رہیں گے، ہم صرف شیعوں کے لیئے نہیں بلکہ پاکستان میں شہید ہونے والے ہر مسلمان کے لیئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
ہمارے دس مطالبات کو جب تک تسلیم نہیں کیا جائے گا ہم دھرنے میں بیٹھے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری 13مئی سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، یہ پاکستان کسی ایک قوم کا پاکستان نہیں ہے ، ہم بھی محمد وآل محمد کے ماننے والے ہیں اور ہمیں بھی اس میں جینے کا حق ہے۔
پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو بھی جو بھی معاھدے کیئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے، شیعہ سنی اور دیگر مسلک سے تعلق رکھنے والی عبادت گاہیں ہیں ان کو سکیور کیا جائے۔۔۔