ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake

Earthquake

اسلام آباد(جیوڈیسک)دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہوراورپشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور،آزاد کشمیر،چترال، مالاکنڈ ڈویژن، نوشہرہ ، مری اور نوحی علاقوں، خوشاب، لوئر دیر، بٹ گرام ، میانوالی، شانگلہ سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پ3 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھبراہٹ کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔