ملک کے معاشی مرکز کراچی کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر واگزار کرانا ناگزیز ہے

Jhang

Jhang

جھنگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اور عبدالرحمن عزیز ، قاری محمد اقبال حیدری، مولانا سرور خان، مولانا پیر محمد اشرف ،امجد اقبال ساجد، نصراللہ حسن ، ودیگرعہدیدارانے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک کے معاشی مرکز کراچی کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر واگزار کرانا ناگزیز ہے کراچی میں نائن زیرو سے نا می گرامی دہشت گردوں کی گرفتاری

اور یہاں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ کی برآمدگی میں ایم کیو ایم کی قیادت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ھے ۔ رینجر اور قانون نا فذ کر نے والی ایجنسیاں مبارک باد کی مستحق ہیں کہ وہ کراچی میں بلاتفریق مواثر اپریشن کر رہی ہیں۔

تمام سیاسی ومذہبی قوتوں کو کراچی میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت اور فوج کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے نائن زیرو اپریشن کے بعدسے اب تک کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تقریباً ختم ہو چکے ہیں جس سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

کراچی میں ایک لمبے عرصے سے معاشی دہشت گردی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ حکومت ایسے دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلائے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جا ئیں