لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیراعلی پنجاب رانا مبشر اقبال ،لیگی چئیرمین ، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی ، وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی ،جنرل کونسلر ذولفقار قریشی، جنرل کونسلر محمد سجاد ،چیئرمین رحمانی ینگ کونسل،اشفاق بھولا نے کہا ، کہ بعض مفاد پرست سیاستدان قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ان عناصر کو جان لینا چاہیے سیاست میں کامیابی احتجاج اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ملتی ہے۔ باشعور عوام شکست خوردہ سیاستدانوں کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ ایک طرف خدمت، امانت اور دیانت کی شفاف سیاست ہے جبکہ دوسری طرف الزام تراشی، جھوٹ اور افراتفری کی منفی سیاست ہے۔
جمہوریت میں فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ سڑکوں پر فیصلے کرنے کے خواہشمندوں کو اپنے غیر جمہوری طرز عمل پر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ آئندہ 2 برسوں میں ملک میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ جائیں گے۔ 46 ارب ڈالر کا تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج وزیراعظم کی قیادت پر چین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ سی پیک کے تحت چاروں صوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
پاکستان اور چین کے مابین غیرمشروط دوستی کا رشتہ ہے، دنیا کی تاریخ میں وفا اور دوستی نبھانے کی ایسی مثال کم ہی ملتی ہے۔ دھرنوں کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنا ایک بڑا جرم اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ یہ وہی شکست خوردہ چہرے ہیں جنہوں نے 2014ء میںدھرنوں کے ذریعے قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں، مخالفین ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی مخالفت دراصل پاکستان کی ترقی کی مخالفت ہے۔
sajjadalishakir@gmail.com سجاد علی شاکر 03226390480