ترکی (جیوڈیسک) وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے کہا ہے کہ بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ملک کی معاشی صورت حال معمول کے مطابق ہے۔
وزیر زیبک جی نے کہا کہ امید ہے کہ اقتصادی صورت حال مزید بہتر ہوگی اور ہم سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب وزارت عظمی کے محکمہ برائے سرمایہ کاری کے صدر آردا ایر موت نے بتایا ہے کہ اس بغاوت کے بعد ہمارے محکمے نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔