اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے،تمام معاشی اعشارئیے درست سمت میں جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اور یہ جلد دنیا کے ایک مضبوط معاشی ملک کے طور پر اُبھرے گا۔
اسحق ڈار نے کہا کہ بعض منفی عناصر، پاکستان میں ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے تاہم موجودہ حکومت نے عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں خاصی کمی آئی ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے،تمام معاشی اعشارئیے درست سمت میں جا رہے ہیں۔
حکومت ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے پر عزم ہے،وہ منگل کے روز یہاں حضرت داتا علی ہجویری کے مزار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔