ملک بھر کی انتخابی فہرستیں غیرمنجمد ، الیکٹرول رولز کی شق 18 بحال

Election camition

Election camition

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی انتخابی فہرستیں غیرمنجمد کردی ہیں جبکہ الیکٹرول رولز کی شق 18 بحال کردی گئی ہے۔

شق 18 کی بحالی کے بعد انتخابی فہرستوں میں اب نئے ووٹرز کا اندراج ہوسکے گا اور ووٹرز اب انتخابی فہرستوں میں تبدیلی بھی کراسکیں گے۔

22مارچ کو انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی فہرستیں منجمد کی گئی تھیں۔