ملک بھر میں عام انتخابات،پاک افغان بارڈر طورخم بند کر دیا گیا

Pak-Afghan

Pak-Afghan

پشاور(جیوڈیسک)ملک بھر میں عام انتخابات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر طورخم کو سیل کر دیا گیا۔ملک بھر میں جاری عام انتخابات کے پیش نظر انتظامیہ نے پاک افغان بارڈر طورخم کو سیل کر دیا۔

جس کے باعث نیٹو سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے آمد و رفت کو معطل کیا گیا تاہم انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد طورخم بارڈر کو کھول دیا جائے گا، بارڈر پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔