اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک میں جاری بجلی بحران کی شدت میں کمی نہیں آ سکی ،بجلی کی پیداوار 12 ہزار میگاواٹ جبکہ شدید گرمی میں طلب 18 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گئی،شارٹ فال بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی، وزارت پانی بجلی کے دعووں کے برعکس شارٹ فال پھر بڑھ گیا اور 6 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا۔
گرمی میں شدت برقرار ہے تاہم بجلی کی پیداوار میں کئی روز بعد بھی اضافہ نہیں ہو سکا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر چلا گیا، لاہور شہر میں ایک گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے جبکہ بعض شہروں میں پانچ پانچ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔
ٹرپنگ سے قیمتی الیکٹرونکس اشیا جلنے کے واقعات بھی کئی گنا بڑھ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق پیپکو حکام کی جانب سے لیسکو، فیسکو اور گیپکو کے کوٹہ میں کمی سے بحران بڑھا اور یکساں لوڈشیڈنگ کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔