ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بغیر کسی تعطل کے جاری

Load Shading

Load Shading

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیئڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث کاروبار ٹھپ اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ساہیوال میں شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ شدید گرمی میں شہری بجلی کی بندش کے باعث بے حال ہوگئے ہیں۔

شیخوپورہ اور اسکی نواحی آبادی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ گوجرانوالہ روڈ پر دھیر کے موڑ کے قریب چار گاں کے لوگوں نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دی۔ عمرکوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ڈھورو نارو میں شٹر بند ہڑتال ہوئی۔

کچھ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ کھاریانوالہ اور گردونواح میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ ژوب میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ حویلی لکھا شہر اور گردونواح میں پانچ گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی بند ہے۔