ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 450 میگا واٹ رہ گیا

Shortfall

Shortfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار چار سو پچاس میگا واٹ رہ گیا۔ حکام کہتے ہیں ملک میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔ وزارت پانی و بجلی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار پانچ سو پچاس میگا واٹ جبکہ طلب سولہ ہزار میگا واٹ ہے۔

اس طرح بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر تین ہزار چار سو پچاس میگا واٹ رہ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔