لاہور (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار تین سو میگا واٹ ہو گیا، شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبکہ دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری۔ وزارت پانی و بجلی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12200 میگا واٹ ہے۔
جبکہ بجلی کی کل طلب 16500 میگا واٹ ہے۔ حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 4300 میگا واٹ ہو گیا۔ شہروں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے تک ہے۔