اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 1500 میگا واٹ ہے ،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق شارٹ فال کم ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر لودشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13 ہزار 700 میگاواٹ اور طلب 15 ہزار200 میگاواٹ ہے۔
ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 950 میگاواٹ، تھرمل کے ذریعے 1 ہزار670 میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے 6 ہزار80 میگا واٹ ہے، ترجمان نے مزید بتایا کہ عارضی طور پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، تاہم بعض مقامات پرمقامی فالٹ سیٹرپنگ یا بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔