ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 3200 میگاواٹ پر پہنچ گیا

Power Shortfall

Power Shortfall

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 3200 میگاواٹ ہو گیا، شہروں میں ہرگھنٹے کے بعد ایک گھنٹے جبکہ دیہات میں 16،16گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13 ہزار 600 میگاواٹ، جبکہ طلب 16 ہزار 800 میگاواٹ ہے۔

ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 460 میگاواٹ ہے،تھرمل کے ذریعے ایک ہزار 730 میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے6 ہزار 410 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پیپکو ذرائع کے مطابق شارٹ فال میں اضافے کی وجہ بارشوں میں کمی اور گرمی کا بڑھنا ہے، شارٹ فال سے نمٹنے کیلئے شہروں میں ہرگھنٹے کے بعد ایک گھنٹے،جبکہ دیہات میں 16،16گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔