اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 300 میگاواٹ ہو گیا۔ وِنڈ انرجی سے 20 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شیڈول کیمطابق 4 سے 6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔
ترجمان این ٹی ڈی سی کیمطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 900 میگاواٹ اور طلب 15 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔
ہائیڈل کے ذریعے 4 ہزار 700 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ 1 ہزار 770 میگاواٹ ،آئی پی پیز کا 6 ہزار 430 میگاواٹ اورونڈ انرجی کا حصہ 20 میگاواٹ ہے۔
ترجمان کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شیڈول کے مطابق 4 سے 6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔