کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر بھارت کسی پارٹی کی فنڈنگ کرتا اور تربیت دیتا رہا ہے تو ایسے ملک دشمن سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
ملک دشمن طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کہتی ہیں کہ غیر ملکی ادارے جو دعوے کرتے ہیں انہیں ثابت بھی کیا جانا چاہیے باقی جرم ، جرم ہوتا ہے۔
بی بی سی کی ایم کیوایم کے بارے میں حالیہ دستاویزی فلم پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔