لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ طاہرالقادری اور عمران خان ایک ہی غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، وطن عزیز پاکستان کے دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے امن و امان کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں جن کے ادھورے خواب کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں ایک اہم اجلاس کے دوران کیا ، حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ پہلے اسلام آباداور پھر بعد میں پورے پاکستان کو بند کرنے کی باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ، حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی عملی خدمت کا عمل ہرصورت جاری رہیگا۔
ملک میں انتشار و جلائو گھیرائو کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے ، عمران خان اور طاہرالقادری کو کہیں اور جاکر سیاست کرنا ہوگی۔