ملک دشمن عناصر پاکستان میںعلیحدگی پسند تحریکوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں بلوچستان میں بھی ایسا فتنہ پھیلانے کی کوشش کی جار ہی ہے
Posted on March 1, 2013 By Geo Urdu اسلام آباد
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) ملک دشمن عناصر پاکستان میںعلیحدگی پسند تحریکوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں بلوچستان میں بھی ایسا فتنہ پھیلانے کی کوشش کی جار ہی ہے جسکے آگے محب وطن بلوچ ان کے آگے سیسہ پلا ئی دیوار بن گئے ہیں ہم سرفراز بگٹی اور شفیق مینگل کو زدردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
جنھوں نے پاکستان کیلئے سب کچھ لٹا دیا ہے اور انکے قریبی دوستوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے دشمن حقیقت میں اسلام کے دشمن ہیں پوری قوم کو انکے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ان خیلات کا اظہار شہیر حیدر سیالوی( رہنماانجمن طلبہ ء اسلام) اور حامدرضاقادری (مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ)نے بلوچستان کی موجودہ صو رتحال پر تبادلہ ء خیال کرتے ہوئے کیا