ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ خواہ کوئی کچھ بھی کہے وطن عزیز میں آباد ترک، لاز، کرد، عرب حتی دیگر نسلی برادری مشترکہ شناخت کی حامل ہے۔
صدر ایردوان نے گزشتہ روز ضلع باتمان میں نوجوانوں سے ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر بتایا کہ آج میں نے یہاں اچھا مگر مفید دن گزارا۔ آج ہم نے ایلی سو بیراج اور ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشن کا افتتاح کیا، یہ منصوبے ضلع باتمان کی شان بن گئے ہیں ان منصوبوں سے ہمیں 4 ارب 120 ملین کلو واٹ فی گھںٹہ توانائی ملے گی جس سے ملکی معیشت کو 3 ارب ترک لیرے کی مدد بھی ملے گی۔
صدر نے کہا کہ وطن عزیز میں آباد ترک۔کرد، لاز، عرب اور دیگر برداریاں مشترکہ شناخت کی حامل ہیں۔