ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب چورانوے کروڑ پر آ گئے۔

اس دوران مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر گیارہ کروڑ کمی سے گیارہ ارب سات کروڑ ڈالر ہو گئی تاہم کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر دو کروڑ اضافے سے چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ پاکستان نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کو تیرہ کروڑ ساٹھ لاکھ قسط کی ادائیگی کی تھی۔