ملک کو درپیش دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے مذاکرات کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔ یاسر گیلانی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے مذاکرات کے سوا کوئی حل نہیں ہے اس لئے حکومت بلاتاخیر اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق مذاکرات کے عمل کو تیز کرے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

ملک کو دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ ملکی مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ تمام قوم متحد ہو جائے اور مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے عزائم کو پورا نہ ہونے دے، انہوں نے کہا کہ حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے ملک کو دہشت گردی سے نجات کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو ریلیف بھی فراہم کرے۔