فیصل آباد (جیوڈیسک) عید قرباں کے قریب آتے ہی ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جہاں ملک کے مختلف حصوں سے ہر طرح کے جانور لائے جا رہے ہیں جن میں گائے، بکرا، دنبہ، اونٹ وغیرہ شامل ہیں۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی سےقربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافے سے شہری کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔جانوروں کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید اضافے کے خدشے کے پیش نظر منڈیوں میں عیدالاضحی سے 10دن قبل آنے والے خریدار بھی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں سے خاصے فکر مند ہیں ۔
دوسری طرف جانوروں کو پالنے والے بیوپاری بھی اخراجات کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔ان کا کہناہے کہ جانوروں کو سنبھا لنا بہت مشکل ہے، ان کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔