ملک بھر میں شدید دھند، قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

Fog

Fog

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہے۔ حد نگاہ صفر ہے تو کہیں 5 سے 20میٹرتک وزی بلیٹی ہے۔

پشاور سے برہان تک موٹروے پر شدید دھند ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق یہاں حدنظر صفر ہے۔ پشاور سے برہان تک موٹرے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد سے بالکسرتک موٹروے پر دھند کی وجہ سے حد نظر 50سے 60میٹر ہے۔ بھیرہ سےکوٹ مومن تک موٹروے پر حدنظر5 سے 30 میٹر، کوٹ مومن سے لاہور تک موٹروے پر دھند کی وجہ سے حد نظر زیرو سے 30 میٹر ہے۔

کوٹ مومن سے فیصل آباد تک بھی دھند ہے یہاں حدنظر5 سے 30 میٹر۔ احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر 5 سے 20میٹر جبکہ چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر رہ گئی۔ پنوں عاقل میں بھی قومی شاہراہ پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہے۔