ملک معاشی اور اکنامک طور پر کمزور ہوا ہے، محمد علی جواد
Posted on January 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
شیخوپورہ: ایم کیو ایم ذہنی انقلاب کی متلاشی ہے، ملک معاشی اور اکنامک طور پر کمزور ہوا ہے، الطاف بھائی کے سندھ ایشو کو ھوا دی جا رہی ہے، الطاف بھائی ہر مشکل سے مشکل سوالات کا جواب دینے کو تیار ہیں، سیاست میں دوستی اور کٹی ہوتی رہتی ہے، ہماری سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی۔
ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پنجاب کمیٹی کے رکن محمد علی جواد نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا، محمد علی جواد کا کہناتھا کہ دہشتگری کا خاتمہ ہو،تعلیم کا دور دورہ ہو،پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں غیررسمی رابطہ ہتا ہے۔
ہم بامقصد بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں ہمار امقصد ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بھائی ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے غریبوں کے حقوق اور انقلاب کی بات کی ہماری قیادت پاکستانیوں میں ذہنی انقلاب کے متلاشی ہیں ،محمد علی جواد کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی لندن میں منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے جو ایم کیو ایم پر الزامات لگانے والوں کو چت کرکے رکھ دیا ہے۔
الطاف بھائی پاکستان میں غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے لند ن میں رہایش پذیر ہیں اور بعض پارٹیاں بار بار یہ ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں آکر سیاست کریں انہوں نے کہا کہ لندن میں ایم کیو ایم کا مرکزی سیکرٹریٹ ہے، ایم کیو ایم نظم وضبط قائم رکھنے والی جماعت ہے ،انہوں نے آخر میں کہا کہ ورکنگ ریلیشن شپ ہماری ہر جماعتوں کے ساتھ ہو سکتے ہیں ہم امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں ہم پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے کوشاں ہیں ہم قوم کا اعتماد بحال کرنے کے لیے قومی ایجنڈے کی بات کرتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com