ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی، عارف حمید بٹ
Posted on March 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مسلم لیگ ن کے راہنما عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف قوم کے نجات دہندہ ہیں اورحکومت کی کامیاب اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے یہ وجہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا تہیہ کیا ہو ا ہے۔
عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ موجودہ حالات میں اب عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے تا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔حکومت کی انقلابی معاشی اصلاحات کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com