ملک میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 183 ہو گئی: این ڈی ایم اے

NDMA

NDMA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تراسی ہو گئی، سب سے زیادہ نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا۔ این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق سیلاب سے بارہ لاکھ انتالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

تیس ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اکیس ہزار سے زائد مکمل تباہ ہو گئے۔ سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر چار ہزار سات سو چھبیس مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر پانچ ہزار دیہات پانی کی زد میں آئے جبکہ چار سو چھیاسی امدادی کیمپوں میں ہزاروں متاثرین پناہ گزین ہیں۔