کراچی (جیوڈیسک) گھی ملز مالکان نے چھاپوں کے خلاف آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ملک بھر میں گھی ملز بند کر دی جائیں گی۔
وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعزاز علی نے الزام لگایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کارکردگی دکھانے کے لیے بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی انتظامیہ مالکان کو ہراساں کر ر ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملز مالکان کے لیے موجودہ حالات میں ملیں چلانا ممکن نہیں رہا ،ایسوسی ایشن نے آج سے ملک بھر میں گھی ملیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جبکہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیا جائے گا۔