ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری دگنا ہو گئی : اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری دوگنا ہو گئی۔ جولائی سے مئی کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب بیالیس کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری ستر کروڑ ڈالر رہی۔

نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب اکتیس کروڑ ڈالر رہا۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری نو کروڑ ڈالر سے زائد رہی جبکہ حکومتی بلز میں پچاس لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔