ملک کے غیرملکی قرض پچپن ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی حکومت کے غیرملکی قرض پچپن ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے، ایک سال کے دوران ایک ارب، چھہتر کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بنک کے ستمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران آئی ایم ایف کو ایک ارب، چوبیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

پاکستان نے پیرس کلب کے بارہ ارب، پچہتر کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ تین ارب پچپن کروڑ ڈالر کے یورو اور سکوک بانڈز بھی جاری کر رکھے ہیں، پاکستان نے اپریل میں مزید دو ارب ڈالر کے عالمی بانڈ جاری کئے۔