اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلوئوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا غیر ملکیوں کے اعدادوشمار صوبوں کو بھی دے۔
وفاقی دارالحکومت میں اہم مقامات پر مواصلاتی نظام کو موثر بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حوالہ اور ہنڈی، منی لانڈرنگ کے اب تک 26 کیسز درج ہوئے اور 32 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سات کروڑ پندرہ لاکھ وصول کیے گئے جبکہ غیر قانونی سمز کے اسعتمال کو قابل سزا جرم قرار دینے کا بل قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی نے منظور کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر انتہا پسندی اور عسکری پسندی سے متعلق مواد کو بلاک کرنے کا اختیار دینے کا عمل جاری ہے۔ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 3265 کیس درج کیے گئے جبکہ 2065 افراد کو گرفتار 1281آلات قبضہ میں لیے گئے۔