ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کل ضلع مانیسا میں بعض منصوبوں کے سرکاری افتتاح کے بعد ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “ہم ترکی کو اس کے اہداف تک پہنچانے کے لئے دن رات کا فرق کئے بغیر کام کر رہے ہیں”۔
صدر ایردوان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ “مانیسا میں ہم نے 4 انرجی پلانٹوں کا افتتاح کیا۔ ان پلانٹوں کے ذریعے سوما اور کرک آچ کو قدرتی گیس کی ترسیل کی جائے گی۔میری تمنا ہے کہ یہ پلانٹ ہمارے ملک کےلئے اور مانیسا کے عوام کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنیں”۔
ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہاہے کہ ” ہم ملک کے روشن مستقبل کی تیاریوں میں ہیں، اپنے ملک کو اس کے اہداف تک پہنچانے، اس کے خوابوں کو تعبیر دینے کے لئے ہم انتھک محنت کر رہے ہیں۔ہم ترکی کے روش مستقبل کی تیاریاں کر رہے ہیں اور ملک کے بحرانوں اور افراتفری کا شکار ہونے کے خواب دیکھنے والوں کی امیدیں خاک میں ملا دیں گے”۔