ملک میں سونا اور ڈالر دونوں مہنگے ہو گئے

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 257 روپے اضافے سے 96 ہازار 750 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1844 ڈالر فی اونس ہے ۔

ڈالر مہنگا
ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 8 پیسے اضافے سے 160 روپے 60 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 70 پیسے کا ہے۔