ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1912 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں دیکھا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 300 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 99ہزار 451 روپے ہو گئی۔