ملک بھر میں سونا 150 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا
Posted on March 20, 2019 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Gold
سندھ (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر بڑھ کر 1308 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 69600 روپے کا ہو گیا۔
صرافہ ایسو سی ایشن کےمطابق 10 گرام سونے کی قدر 129 روپے اضافے سے 59 ہزار 657 روپے ہو گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com