ملک میں فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا

 Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے93 ہزار 964 روپے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 33 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 785 ڈالر فی اونس ہے۔