ملک میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سوفے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قدر 685 روپے کم ہوکر 95 ہزار 165 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 23 ڈالرکمی سے 1819 ڈالر فی اونس ہے۔