ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
Posted on March 11, 2021 By Majid Khan کاروبار
Gold
دوبئی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2900 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکی قیمت 2486 روپے اضافے سے 91 ہزار 487 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 24 ڈالر اضافے کے بعد 1736 ڈالر ہوگئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com