ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 94 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 1807 ڈالر ہوگئی ہے۔