ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قدر میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 450 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 386 روپے بڑھ کر 91 ہزار 264 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1849 ڈالر فی اونس ہے۔