کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے پارلیمنٹ سے اکیسویں آئینی ترمیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں خصوصاً بلوچستان اور سندھ میں ہونے والی دہشت گردی کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلا کر دہشت گردوں کا قلع قمع کرے۔
کیوںکہ مخصوص حدود میں آپریشن سے ملک و قوم کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے چھٹکارہ حاصل نہیں ہوسکے گا نعیم کھو کھر نے کہاکہ پاک فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے اورتمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو تمام مصلحتوں سے بالا تر ہوکر اپنی افواج کا ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے تاکہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرسکے۔
نعیم کھو کھر نے کرسچن ڈیموکرٹیک یونین آف پاکستان کی جانب سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے اپنی افواج سے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کرتی ہے اور نیک مشن میں کامیابی کے لئے دعاء گو ہے نعیم کھو کھر نے کہاکہ موجود ہ صورتحال میں ملک کی تین بڑی جماعتیں صرف مفادات کی سیاست کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف ہوں یا آصف علی زرداری ہوں یا عمران خان یہ موجودہ صورتحال میں صرف اپنی سیاست چمکارہی ہیں۔
جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان