بدین (عمران عباس) ملک ترقی کی راہ پر گامزد ہے اور میں بھی یہی چاہتی ہوں کہ میرے لوگ ترقی کریں، تھر میں اموات ہورہی ہیں اور ورلڈ بینک کی ہونے والی میٹنگ میں سب سے بڑااشو خواراک کی کمی کا تھا، میرے تھر جانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہاں جاکر صورتحال کا جائزہ لوں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیرپرسن ماروی میمن۔
وفاقی وزیر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیرپرسن ماروی میمن نے تھر سے واپسی پر بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں اموات ہورہی ہیں اور وفاق کی جانب سے تھرمیں وزراءکو بھیجنا بھی اس بات کی دلیل ہے کہ وہاں پر مسائل ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی ہونے والی میٹنگ جس میں ورلڈ بینک کا پریزیڈنگ بھی موجود تھا اس کے علاوہ پوری کابینہ بھی موجود تھی اس میں سب سے بڑا اشو ملک میں غزائیت کی کمی کا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے اور میں بھی یہی چاہتی ہوں کہ میرے لوگ بھی اس دوڑ میں شامل ہوں، انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ آنے والی قسط جس کی رقم 4500 سو تھی اس کو بڑھا کر 4700 سو کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین جن کے ہاتھوں میں ہنر موجود ہے وہ اپنی ہنر کو انٹرنیٹ پر رکھیں اگر وہ چیز ہمیں پسند آئے گی تو اس کو ہم خریدیں گے اور اس کے پیسے بھی اس کے اکاﺅنٹ میں ڈائریکٹ آجائیں گے جس سے ان کو اچھی خاصی سپورٹ ملے گی۔