ملک بھر میں دو روز کے دوران گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

Hot Weather

Hot Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں گرمیاں بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ گرمی کی وجہ سے برف اور موسمی پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ساتھ ہی گلے کا خراب ہونا، کھانسی، بخار اور پیٹ کے امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیاہ کیا جائے۔ بلوچستان میں بھی گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔

خاص طور پر میدانی علاقوں میں موسم میں شدت آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ آئندہ دو روز میں ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی بڑھنے کی توقع ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں صورت حال خاصی شدید ہو سکتی ہے۔