اسلام آباد (جیوڈیسک) ایئرچیف مارشل سہیل امان نے یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ایف 16 لڑاکا طیارہ خود اڑا کر فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے یوم پاکستان کی تقریب میں خود طیارہ اڑا کر تقریب کے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، ایئرچیف مارشل کی قیادت میں مظاہرہ کرنے والے طیاروں میں ایف 16 لڑاکا طیاروں کے علاوہ جے ایف 17 تھنڈر، معراج، ایف 7 پی جی لڑاکا طیاروں اور پاکستان نیوی کے پی تھری سی اورین طیاروں نے حصہ لیا، فلائی پاسٹ کے موقع پر طیاروں نے ہواؤں میں رنگ بکھیرتے ہوئے کرتب دکھائے اور اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔