وطن کی عزت اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، فواد خان

 Fawad Khan

Fawad Khan

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ انھیں پاکستان کی عزت اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

انھیں بولڈ کرداروں سے نہیں منفرد پرفارمنس سے شہرت مل رہی ہے۔فواد خان نے کہا کہ میں نے بھارتی فلموں میں کام کر نے کے پہلے ہی دن یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ میں میرٹ اور اپنے ملک کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔